امریکا: نوجوان نے 18 ویں سالگرہ پر ہزاروں ڈالر جیت لیے

نوجوان نے اپنی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر 10 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا

امریکا میں ایک نوجوان نے اپنی 18 ویں سالگرہ پر ہزاروں ڈالر کا انعام جیت لیا۔

ریاست اوہائیو میں ایک نوجوان نے اپنی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر محض مذاق کے طور پر لاٹری کا ٹکٹ خریدا لیکن قسمت نے ایسا ساتھ دیا کہ وہ چند لمحوں بعد 10 ہزار ڈالر کا انعام جیت چکا تھا۔

لیوس سینٹر کے رہائشی نوجوان (جس کی شناخت صرف آسٹن کے نام سے ظاہر کی گئی ہے) نے اوہائیو لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ 6 اگست کو اپنی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوست کے ساتھ رات 12 بجے کے فوراً بعد پٹرول اسٹیشن گیا۔

چونکہ 18 سال کی عمر میں وہ پہلی بار قانونی طور پر لاٹری ٹکٹ خریدنے کا اہل ہوا تھا، اس لیے آسٹن نے اسے محض مذاق کے طور پر آزمانے کا فیصلہ کیا۔ اس نے 20 ڈالر کا 300 ملین ڈائمنڈ ڈزلر اسکریچ آف ٹکٹ خرید لیا۔

تاہم، نوجوان کی قسمت نے اسے حیران کردیا اور ٹکٹ نے اسے 10 ہزار ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

Load Next Story