امریکی جریدہ نے بی جے پی کے حکمرانوں کا سیاہ چہرہ آشکار کر دیا 

مودی مسلمانوں کی مخالفت کیلئے بیان بازی اور جارحانہ پالیسی دونوں کا استعمال کرتا ہے

عالمی جریدے نے ہندوتوا ایجنڈے پر کاربند بھارتی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمانوں پر بدترین مظالم کے انکشافات کر دیے.

امریکی جریدہ فنانشل ٹائمز کے مطابق مودی کے نقش قدم پر چلنے والا یوگی انتہا پسند ہندوتوا نظریہ کی حمایت میں ایک قدم اور آگے ہے. مودی مسلمانوں کی مخالفت کیلئے بیان بازی اور جارحانہ پالیسی دونوں کا استعمال کرتا ہے.

ناقدین نے آدتیہ ناتھ کی معاشرتی تقسیم پیدا کرنے والی اشتعال انگیز بیان بازی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.

عالمی ماہر امور برائے جنوبی ایشیا کرسٹوف جیفرلو نے یوگی کو انتہا پسند ہندوؤں کو مسلمانوں کیخلاف اکسانے والا وزیراعلیٰ قرار دیا ہے.

Load Next Story