ایرانی فوج کا عسکری پالیسی کو دفاعی سے جارحانہ انداز میں تبدیل کرنے کا اعلان
ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا عسکری نظریہ حالیہ جنگوں کیوجہ سے اب دفاعی سے جارحانہ انداز میں تبدیل ہو رہا ہے۔
بریگیڈیئر ایرانی فوج کے ترجمان جنرل محمد اکرمنیہ نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ تبدیلی بتدریج 12 روزہ اور 40 دن کی جنگوں کے دوران ہوئی۔
اکرمنیہ نے کہا کہ ہمارے ملک کا فوجی نظریہ ماضی میں دفاعی تھا لیکن آہستہ آہستہ ان جنگوں کے دوران ہم نے دیکھا کہ فوجی نظریہ ایک دفاعی انداز سے جارحانہ انداز کی طرف بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی حملوں کے تیز اور وسیع ردعمل کے ساتھ ساتھ قبل از وقت کارروائیوں میں بھی جھلکتی ہے۔ اکرمنیہ نے کہا کہ اس کے ثبوت کے طور پر فوج نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ایرانی علاقے میں زمینی دراندازی کی صورت میں امریکی فوجیوں کو مارنے یا پکڑنے پر انعامات کی پیشکش کی گئی ہے۔