فیکٹ چیک: لندن کی مسجد کے باہر ’مسلمانوں نے برطانیہ بنایا‘ کے بینرز والی تصویر جعلی ہے

ایسٹ لندن مسجد نے بھی تصدیق کی کہ تصویر میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں لندن کی ایک مسجد کے باہر کھڑے افراد کے ہاتھوں میں موجود بینرز پر مبینہ طور پر 'مسلمز بلٹ بریٹن' یعنی 'مسلمانوں نے برطانیہ بنایا' لکھا ہوا ہے۔

اس کی حقیقت یہ ہے کہ تصویر ڈیجیٹل طور پر تبدیل کی گئی ہے اور اصل تصویر میں ایسا کوئی جملہ موجود نہیں ہے۔

اصل تصویر ایسٹ لندن مسجد کی جانب سے 16 اگست کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی، جس میں مسجد کے باہر 23 افراد کو دو بینرز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مسجد کی پوسٹ کے مطابق یہ تصویر سینئر سٹیزنز پروجیکٹ کے تحت کمیونٹی کے بزرگ افراد کے لندن کے تفریحی دورے کے موقع پر لی گئی تھی۔

بعد ازاں 17 اگست کو تبدیل شدہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا گیا کہ مسلمان یہ دعویٰ کیوں کر رہے ہیں کہ انہوں نے برطانیہ بنایا؟

ایسٹ لندن مسجد نے بھی تصدیق کی ک�

Load Next Story