اسلام آباد میں مظاہرے کے دوران گرفتار 59 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
استغاثہ کیجانب سے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسلام آباد میں مظاہرے کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں کشمیر کے حوالے سے مظاہرے کے خلاف درج مقدمے میں گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج سکندر خان نے کیس پر سماعت کی جہاں استغاثہ کیجانب سے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے 59 ملزمان کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔