خیبرپختونخوا؛ کرک میں فائرنگ سے ایف آئی اے اہلکار جاں بحق، ریسکیو اہلکار زخمی
فوٹو: ایکسپریس نیوز
خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کا اہلکار جاں بحق اور ریسکیو 1122 کا اہلکار زخمی ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے سائیکوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف آئی اے کے سب انسپکٹر حماد جاں بحق ہوگئے اور ریسکیو 1122 کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ کے محرکات اور ملزمان سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔