کمیٹی کے پیسے کھانے کی کوشش، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شاطر شخص گرفتار

تھانہ تھانہ ہیئر کی حدود میں شہری نے 15 پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے ڈکیتی کی اطلاع دی، تفتیش کے دوران سب خود اُگل دیا

لاہور میں 3 لاکھ روپے ڈکیتی کی اطلاع دینے والا شخص کا ڈرامہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ تھانہ ہیئر کی حدود میں شہری نے 15 پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے ڈکیتی کی اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی۔

شہری نے دعویٰ کیا تھا کہ سڑک پر اُس کے ساتھ لوٹ مار کی گئی تاہم بیان میں تضاد کے بعد پولیس نے جب تفتیش کی تو واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر نے بتایا کہ تنویر الحسن نامی شخص نے سڑک پر ڈکیتی کی اطلاع دی جو خود ہی ماسٹر مائنڈ نکلا اور پھر اُسے گرفتار کلیا ہے۔

ایس پی کے مطابق ملزم تنویر الحسن نے تین لاکھ 12 ہزار رقم خرد برد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، ملزم نے کمیٹی اکھٹی کی ہوئی تھی کمیٹی کی ساری رقم ملزم کے پاس تھی کمیٹی کے پیسے ہڑپنے کے لیے پلاننگ کے تحت روڈ رابری کا ڈرامہ کیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا جس نے دوران انٹیروگیشن سچ تسلیم کر لیا۔ رابری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم تنویر الحسن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس کے بعد مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر نے کیس کو فوری حل کرنے پر ایس ایچ او ہیئر غلام حسن رندھاوا اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔

Load Next Story