تمہاری امی خوش نہیں ہوں گی؛ ٹرمپ کا احتجاج کرنے والے نوجوان پر طنز؛ویڈیو وائرل

تقریر کے دوران سیاہ شرٹ پہنے نوجوان نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی

ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کرنے والے نوجوان پر طنز کی بارش کردی

امریکی صدر کی انتخابی ریلی میں ایک شخص نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا تو سیکیورٹی اہلکار اسے باہر لے گئے لیکن ٹرمپ کے طنزیہ جملے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر مرٹل بیچ میں ٹرمپ سینیٹ کی امیدوار ڈارلین گراہم کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

اسی دوران مجمع میں شامل ایک شخص نے کھڑے ہو کر صدر کی تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جس پر پولیس اور کنونشن سینٹر کے عملے نے فوری طور پر احتجاجی شخص کو پکڑ لیا اور اسے ہال سے باہر لے جانے کی کوشش کی۔

احتجاج کرنے والے شخص نے سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر بچوں کے جنسی استحصال کے مرتکب افراد کے خلاف انتہائی سخت نعرہ درج تھا۔

صدر ٹرمپ نے مائیک پر کہا کہ کوئی بات نہیں، وہ اپنی ماں کے پاس گھر جا رہا ہے۔ پھر انھوں نے مزید کہا کہ ان کی ماں ڈانٹیں گی کیونکہ وہ ہمیں ووٹ دے رہی ہیں۔

 

Load Next Story