کراچی، ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے

کراچی:

شہر قائد میں نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ 

متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی ، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ دانش کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی 24 سالہ فرزان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کا شکار  نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

Load Next Story