بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گرد عالمی سطح پر گھیرا تنگ

21 سالہ شخص کو فراڈ اور منی لانڈرنگ سمیت مختلف الزامات میں گرفتار کر لیا گیا

مودی حکومت کی کھلی چھوٹ کے باعث بھارتی جرائم پیشہ گروہ دنیا بھر کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں.

امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ چہرہ آشکار ہو گیا.

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے 21 سالہ شخص کو فراڈ اور منی لانڈرنگ سمیت مختلف الزامات میں گرفتار کر لیا گیا.

بھارتی جریدہ فرسٹ پوسٹ کے مطابق بھارتی نژاد ملزم امریکی عدالت میں پیشی کے بعد کینیڈا فرار ہو گیا تھا جسے امریکی درخواست پر کینیڈا سے گرفتار کیا گیا

امریکی اٹارنی بل ایسلی کا کہنا ہے کہ بھارتی میں موجود جرائم پیشہ تنظیمیں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء سمیت بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث ہیں.

بھارتی جرائم پیشہ افراد کی حالیہ گرفتاریوں نے امریکہ کی بھارتی شہریوں پر عائد سخت ویزا پابندیوں کو بالکل درست ثابت کر دیا ہے.

Load Next Story