صوابی میں کرنٹ لگنے سے امام مسجد سمیت دو افراد جاں بحق
کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی
صوابی میں ویلڈنگ کے دوران کرنٹ لگنےسےامام مسجد سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے.
ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
ڈی ایچ کیو اسپتال صوابی کی مطابق ڈاکٹروں نے ہسپتال لانے کے بعد دونوں کی موت کی تصدیق کردی۔