جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم

نظام میں تبدیلی کے لے اپنے بل بوتے پر سیاسی فورم سے عوام کا مقدمہ لڑیں گے، حکومت کو مذاکرات کے لیے ہمارے پاس آنا ہوگا

لاہور:

 

امیر جماعت اسلام حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی، نظام میں تبدیلی کے لے اپنے بل بوتے پر سیاسی فورم سے عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔

 

سینئر صحافیوں اور ایڈیٹرز سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں کہ ماضی میں ایسے اتحادوں کا جماعت اسلامی کو فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا، ہمارا دھرنا طویل اور صبر آزما ہوگا، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے کے لیے ہمارے پاس آنا ہوگا، ہمیں اسلام آباد مذاکرات کی دعوت ملی ہے مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ لاہور، کراچی اور پشاور میں دھرنے ہوں اور اسلام آباد کے بند کمروں میں مذاکرات ہوں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 13 ربیع الاول، جمعرات کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، پہیہ جام، شٹر ڈاؤن کے بعد اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن مارچ کریں گے، ہماری تحریک طویل ہوگی لیکن فیصلہ کن ثابت ہوگی۔ 

حافظ نعیم نے کہا کہ میڈیا حکومتی لیوی کے ظالمانہ اقدامات کو سب کے سامنے لائے، لیوی کوئی ٹیکس نہیں حکومت کا جگا ٹیکس ہے۔

متعلقہ

Load Next Story