خیبر: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید، ایف سی اہلکار زخمی
فوری جوابی کارروائی پر دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے
خیبر:
تختہ بیگ جوائنٹ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ایف سی اہلکار کو طبی امداد کے لیے ایف سی ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، فوری جوابی کارروائی پر دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔