کراچی، شہر بھر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد زخمی
فوٹو: فائل
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ و پرتشدد واقعات میں سات افراد زخمی ہوگئے۔
نیوکراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 25سالہ طفیل ولد حمید گل زخمی کردیا جسے فوری طورپر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
اتحاد ٹاون کے علاقے بلدیہ ٹاون اتحادٹاون میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ مشتاق رسول زخمی ہوگیاجسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
منگھوپیر اجتماع گاہ گیٹ نمبر 18 کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ سلیمان ولد حاجت نزخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی مہربان چوک کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ اور چھری کے وارسے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
اس اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے زخمیوں کو فوری طورپر ایمبولنس کی مدد سے سول اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی کی شناخت 23 سالہ احسان اللہ ولد قابل خان جبکہ چھری کے وار سے زخمیوں میں 40 سالہ بدر خان ولد قابل خان، 30 سالہ ابراہیم ناصراور 35 سالہ کریم اللہ ناصرشامل ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی افراد آپس میں چچازاد بھائی ہے انکے درمیان گھریلوں معاملات پر جھگڑا ہوا تھا تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔