کراچی، بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے دوران مظاہرین پولیس اہلکاروں پر چڑھ دوڑے، 3 زخمی

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

شہر قائد کے علاقے منگھو پیر نیو ناظم آباد میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے احتجاج کیا اس دوران مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں شدید زخمی کر دیا۔

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل سعد الرحمان، کانسٹیبل غلام رسول اور کانسٹیبل شبہاز علی شامل ہیں۔

Load Next Story