آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام میں پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کیساتھ نشست
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام میں پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
سمرانٹرن شپ پروگرام میں پاکستان بھر کے21مختلف اسٹیشنز سے6ہزار150سے زائد طلبہ وطالبات شریک ہیں۔ اس نشست میں ڈاکٹرہما بقائی نے قومی سلامتی،علاقائی صورتحال،بھارت کے کردار،افغانستان اور معاشی استحکام پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
ریکٹر ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔
ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے لیے مشکلات اور دہشتگردی کے خطرات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مئی2025میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان نے سرحدی اور فضائی محاذ پر کامیابی حاصل کی ۔ معرکہ حق میں پاکستان نےخطے میں بھارت کے ’نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر‘ ہونے کے بیانیے اور اس سے جڑی اسٹریٹجک سوچ کو بھی شکست دی۔
ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظرمیں پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ اور قومی سلامتی ومعاشی استحکام کو مزید مضبوط بنانا ناگزیرہے ۔