ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ

وفد نے مختلف کھیلوں کے لیے مختص وینیوز اور وہاں جاری تیاریوں کا معائنہ بھی کیا

پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد نے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کے وفد نے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اور مختلف گیمز وینیوز میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاور حسین نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور سیکرٹری جنرل خالد محمود کے ہمراہ وفد کو ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد، وینیوز کی تیاری، انتظامی امور اور دیگر ضروری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وفد نے مختلف کھیلوں کے لیے مختص وینیوز اور وہاں جاری تیاریوں کا معائنہ بھی کیا۔

Load Next Story