وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

ملاقات میں سیاسی رواداری اور مشاورت قائم رکھنے پر بھی اتفاق

اسلام آباد:

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی جس میں سندھ سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفت گو ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سیاسی رواداری اور مشاورت قائم رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وزیرِاعظم کے مشیررانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔

Load Next Story