کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکے کو کچل کر ہلاک کردیا
شہر میں ہیوی ٹریفک سے خونی جان لیوا حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، اسٹیل ٹاؤن میں ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکے کو کچل کر ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے قائد اعظم پارک کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے قریبی اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 12 سالہ عمر گل کے نام سے کی گئی، بعدازاں متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر 18 ویلر ٹریلر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔