پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈیزل 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا۔

اوگرا کی جانب سے 25 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

اوگرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈیزل 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول 39 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 341 روپے 98 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے پر پہنچ گئی۔

 

متعلقہ

Load Next Story