فرانس، نئے تعلیمی سال کے آغاز سے طلبہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

پابندی پر فوری عملدرآمد مشکل ہوگا، اسکول پرنسپلز یونین

پیرس:

فرانس کی حکومت نے ہائی اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی ستمبر سے نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومت کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون نے موبائل فون پابندی سے متعلق قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہائی اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو اسکرین کے زیادہ استعمال سے دور رکھنا اور ان کی تعلیمی و ذہنی نشوونما کو بہتر بنانا ہے۔

تاہم اسکول پرنسپلز کی یونین نے خبردار کیا ہے کہ پابندی پر فوری عملدرآمد مشکل ہوگا کیونکہ متعدد اسکولوں کو تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں ملا۔

اسکولوں کو پابندی نافذ کرنے کے لیے اپنے داخلی قواعد میں ترمیم کرنا ہوگی جبکہ بعض اداروں میں موبائل فون رکھنے کے لیے لاکرز اور خصوصی پاؤچز کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں اور اسکول کے ضروری امور کے لیے موبائل فون کے استعمال کو بعض صورتوں میں پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

Load Next Story