نااہل مودی کے زیراثر بھارت میں نظام صحت بھی تباہی سے دوچار

پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے حقائق کے ذریعے بھارت میں نظام صحت کی بدحالی کا بھانڈہ پھوڑدیا 

ناکام مودی حکومت نے معیشت کے مختلف شعبوں کی طرح نظام صحت کو بھی سنگین بحران کے حوالے کردیا.

بھارتی جریدہ دی وائرنے پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے حقائق کے ذریعے بھارت میں نظام صحت کی بدحالی کا بھانڈہ پھوڑدیا.

بھارتی جریدے دی وائر میں شائع پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق بیشتر بھارتی ریاستوں کے ضلعی اسپتالوں میں ماہرِ گردہ، ڈائیلاسز ٹیکنیشن اور یورولوجسٹ دستیاب نہیں. 

بھارت کی کم از کم29ریاستوں اور وفاقی علاقوں کے کسی بھی ضلعی اسپتال میں ماہرِ امراضِ گردہ موجود نہیں، کئی بھارتی ریاستوں نے ضلعی اسپتالوں میں گردوں کے علاج کیلئے طبی عملے کی آسامیاں تک  منظور نہیں کیں.

Load Next Story