چلڈرن اسپتال لاہور میں پنجاب کا پہلا چائلڈ برن یونٹ تیار
تیس بستروں پر مشتمل برن یونٹ میں 8 آئی سی یو بیڈز اور 3 آپریشن تھیٹرز شامل ہیں
لاہور:
چلڈرن اسپتال لاہور میں پنجاب کا پہلا چائلڈ برن یونٹ تیار کرلیا گیا۔
برن یونٹ چلڈرن اسپتال لاہور کے موجودہ ڈائیگناسٹک بلاک کی بالائی منزل پر تیار کیا گیا ہے۔
30 بستروں پر مشتمل برن یونٹ میں 8 آئی سی یو بیڈز اور 3 آپریشن تھیٹرز شامل ہیں۔
یونٹ کے لئے کنسلٹنٹ اسٹاف بھرتی کر لیا گیا ہے جبکہ میڈیکل افسران اور نرسنگ اسٹاف کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔