لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ پر نفسیاتی برتری کیوں حاصل ہوگی؟
ہیڈنگلے ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے باجود لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو انگلینڈ پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔
پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو دیکھا جائے تو شکست یقینی نظر آتی ہے لیکن 8 سال بعد لندن میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والی قومی ٹیم کو ماضی کی کامیابیاں کچھ حوصلہ ضرور دیں گی۔
پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ میں سیریز تو نہیں جیت سکی لیکن لندن کے لارڈز اور اوول کے میدانوں میں کھیلے گئے آخری تینوں ٹیسٹ میچز میں با آسانی فاتح رہی ہے۔
پاکستان نے 2016 میں لارڈز ٹیسٹ میں 75 رنز اور اوول ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
بعد ازاں 2018 میں ہونے والے لارڈز ٹیسٹ میں بھی پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جس میں محمد عباس 8 شکار کرکے مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔
پاکستان نے انگلینڈ میں اب تک 13 ٹیسٹ میچز جیتے ہیں جن میں سے 10 فتوحات لندن کے لارڈز یا اوول کے میدان میں ملیں۔
Pakistan have won their last three Tests in London 👀
— Cricinfo (@cricinfo) August 24, 2026
Ten of Pakistan's 13 Test wins have come at either The Oval or Lord's pic.twitter.com/Bo4mOzGz52
دوسری جانب پہلے میچ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
کپتان بابر اعظم انجری سے صحتیاب ہوکر ٹیم میں واپس آسکتے ہیں جبکہ محمد رضوان کو بھی باہر کیے جانے کا امکان ہے۔