کراچی: فیڈرل بی ایریا میں گھر کے باہر سے شہری کی گاڑی چوری

پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

کراچی:

جوہرآباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر سوسائٹی میں گھر کے باہر سے شہری کی گاڑی چوری کرلی گئی۔

گاڑی چوری کرنے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

محمد نعمان خان نامی شہری کی سلوررنگ کی ہونڈا سٹی گاڑی رجسٹریشن نمبراے ایس جے 193 گھر کے باہر کھڑی تھی۔

گاڑی چوری کرنے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو پہلے علاقے کا جائزہ لینے کے بعد گھر کے باہرکھڑی گاڑی چوری کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 پولیس کے مطابق گاڑی چوری کی واردات 21 اگست کو پیش آئی تھی، متاثرہ شہری کی مدعیت میں گاڑی چوری کرنے کی واردات کامقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

Load Next Story