’سندھ میں جزا سزا کا تصور نہیں‘،سپریم کورٹ نے قتل مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی کو طلب کرلیا 

بہت سے مقدمات میں تو پولیس مقدمات کے اندراج سے کتراتی ہے، ایسے تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا، جج سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے قتل مقدمات  کے اندراج میں تاخیر پر آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔ 

سپریم کورٹ نے کہا کہ آئیندہ سماعت پر آئی جی سندھ ذاتی طور پر پیش ہوں، ایڈووکیٹ جنرل سندھ ،ڈی آئی جی سکھر کو بھی طلب کرلیا گیا۔ 

جسٹس ہاشم کاکڑ  نے ریمارکس دیے کہ سندھ میں جزا سزا کا تصور نہیں ہے، سندھ پولیس خود لوگوں کو بری کروا رہی ہے۔

جسٹس صلاح الدین پنہور  نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ کی صورتحال تو بہت ہی خراب ہے جسٹس ہاشم کاکڑ  نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں قتل کے دو روز بعد مقدمہ درج کیا گیا، بہت سے مقدمات میں تو پولیس مقدمات کے اندراج سے کتراتی ہے، ایسے تو جانوروں کو بھی نہیں مارا جاتا۔

عدالت نے  وکلا کو مزید تیاری کی ہدایت کردی،  مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Load Next Story