کراچی: کورنگی کاز وے پر پولیس مقابلے میں 17 مقدمات میں مطلوب ڈاکو ہلاک

ملزم کی شناخت راؤ ندیم عرف گوگا کے نام سے ہوئی، پولیس

فوٹو: فائل

کراچی:

کورنگی انڈسٹریل ایریا کاز وے چوکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت راؤ ندیم عرف گوگا کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے ہلاک ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں جس میں وہ عادی جرائم پیشہ نکلا، ہلاک ملزم کے خلاف 17 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی، اسلحہ، موٹرسائیکل چوری اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

Load Next Story