مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان پھراحتجاج پرمجبور

سی جے پی کی احتجاجی کال اور ایمنسٹی انٹرنیشل کے انکشافات نے مودی سرکار کے دوغلے چہرے کو آشکار کر دیا ہے

بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی حکومت کی ہٹ دھرمی ختم نہ ہونے سے بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھراحتجاج پرمجبور ہو رہے ہیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت پروعدہ شکنی کا الزام عائد کر کے 5 ستمبر کوایک بار پھراحتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان  کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی )سورو داس کے مطابق پیپر لیک کے باعث دلبرداشتہ ہو کرجان گنوانے والے طلبہ کے والدین کومودی حکومت نےتاحال معاوضہ ادا نہیں کیا۔ بھارتی حکومت نے طلبہ کیخلاف درج متعدد ایف آئی آر ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ سی جے پی کے احتجاج کے دوران مودی حکومت نے اقتدار کی خاطر نوجوان نسل کیخلاف بربریت کی انتہا کر دی تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی انتہا پسند مودی سرکارکے جبرواستبداد اورنوجوانوں پرکھلےعام فائرنگ کو بے نقاب کرچکی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سی جے پی کے احتجاج کے دوران بھارتی فورسزنےغیرقانونی اورمہلک طاقت کا استعمال کیا۔ بھارتی پولیس نے نوجوانوں پرگولیاں، شاٹ گن، آنسو گیس، گرینیڈز اورالیکٹرک شاک جیسے ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا۔

چیئرمین ایمنسٹی انٹرنیشنل بورڈ آکر پٹیل نے کہا کہ بھارتی حکام نے مواصلاتی بلیک آؤٹ اوررکاوٹوں سے روکنے کے بعد پُرامن مظاہرین کوکچلنے کے لیے غیرضروری طاقت کا استعمال کیا۔ بھارتی پولیس نے ان پیلٹ گنز کا استعمال کیا جن سے مقبوضہ کشمیرمیں بھی اموات اوراندھے پن کے متعدد کیسزسامنے آ چکے ہیں۔

مودی کی ہٹ دھرمی کیخلاف سی جے پی کی احتجاجی کال اور ایمنسٹی انٹرنیشل کے انکشافات نے مودی کے دوغلے چہرے کو آشکار کر دیا ہے۔

Load Next Story