قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فاسٹ بولر نے اپنے 45 بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر 4 ون ڈے اور 29 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں

پاکستان ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کردی ہے۔

ایمن انور نے جولائی 2016 سے فروری 2023 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

انہوں نے جنوری 2010 میں کراچی انڈر 19 کی جانب سے پی سی بی نیشنل انڈر 19 ویمنز چیمپئن شپ میں کھیل کر کرکٹ میں اپنی شناخت بنائی تھی۔

فاسٹ بولر نے اپنے 45 بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر 4 ون ڈے اور 29 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں۔

وہ 2018، 2020 اور 2022-23 کے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے علاوہ 2022 کے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اسکواڈ کا حصہ رہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن براڈکاسٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

رواں سال جنوری میں میچ ریفری کا کورس مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پیر کو نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں اس حیثیت سے ڈیبیو بھی کیا۔

Load Next Story