ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا

ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کل ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان ٹیم گروپ مرحلے کے دوران تین میچز کھیلے گی۔

پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ مقابلہ 5 ستمبر کو شیڈول ہے۔

قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے دبئی میں ٹریننگ اور پریکٹس کے ذریعے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرے گی۔

 

Load Next Story