کراچی، ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
فوٹو: فائل
کراچی:
شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں رضویہ پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عبید کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔