شناخت نہیں، کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں آنا چاہتی ہوں، انایا بنگر

انایا بنگر کی اہلیت مارچ 2027 میں ہونے والے بلڈ ٹیسٹ سے مشروط ہوگی

سابق بھارتی کرکٹر اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ سنجے بنگر کی بیٹی انایا بنگر نے آسٹریلیا میں ویمنز کرکٹ میں واپسی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے انایا بنگر نے پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مارچ 2027 سے ایلیٹ سطح کی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیاری کر رہی ہیں تاہم یہ عمل خودکار نہیں بلکہ کرکٹ آسٹریلیا کے مقررہ ضوابط کے تحت ہوا ہے۔

انایا نے بتایا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں ایک ایسا راستہ فراہم کیا ہے جو کھیل میں انصاف، مسابقتی شفافیت اور شمولیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتا ہے۔

ان کی اہلیت مارچ 2027 میں ہونے والے بلڈ ٹیسٹ سے مشروط ہوگی جس میں مطلوبہ ٹیسٹوسٹیرون معیار برقرار رہنے کی صورت میں وہ ایلیٹ ویمنز کرکٹ اور ویمنز بگ بیش لیگ کے لیے سلیکشن کی دوڑ میں شامل ہوسکیں گی۔

انایا کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم میں جگہ کی ضمانت نہیں ملی، انہیں اپنی کارکردگی سے موقع حاصل کرنا ہوگا اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شناخت نہیں بلکہ کرکٹ انہیں ٹیم میں جگہ دلائے۔

 

Load Next Story