لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

انگلش کپتان جو روٹ کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لارڈز میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس بارش کے دو بار تاخیر کا شکار ہوا جبکہ دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بابر اعظم کا پہلے بولنگ کرنے کے فیصلے پر کہنا تھا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز میں پچ پر موجود گھاس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم کی واپسی پر پہلے میچ میں کپتانی کرنے والے سلمان علی آغا کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

انگلش کپتان جو روٹ کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

Load Next Story