ممنوعہ دوا کا استعمال، یو اے ای کے کرکٹر پر پابندی عائد

آصف 8 اکتوبر 2026 سے ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کرسکیں گے تاہم مسابقتی کرکٹ میں واپسی 8 دسمبر سے ممکن ہوگی

متحدہ عرب امارات کے تجربہ کار بیٹر آصف خان پر ممنوعہ دوا کے استعمال پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 36 سالہ کرکٹر کا 8 ستمبر 2025 کو ہونے والے آؤٹ آف کمپیٹیشن ڈوپنگ ٹیسٹ میں مِسٹرولون کے میٹابولائٹ کی موجودگی پر ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

آصف نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے آرٹیکل 2.1 کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور آئی سی سی کے ساتھ معاہدے کے تحت سزا قبول کی۔

پابندی کا اطلاق 8 ستمبر 2025 سے ہوگا اور 7 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔

آصف 8 اکتوبر 2026 سے ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کرسکیں گے تاہم مسابقتی کرکٹ میں واپسی 8 دسمبر سے ممکن ہوگی۔

پابندی سے قبل کے عرصے کے انفرادی نتائج بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

آصف نے 2022 میں ڈیبیو کے بعد متحدہ عرب امارات کے لیے 38 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

Load Next Story