وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

خواتین کے زیرِ انتظام کاروباری اداروں اور صنعت کاروں کو پروگرام میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لیے سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغاز کردیا ہے.

وزارتِ آئی ٹی حکام کے مطابق اکیڈمی کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، تربیتی سیشنز ستمبر 2026 سے ہوں گے، پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے ایک ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مفت ڈیجیٹل تربیت فراہم کی جائے گی، کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پرمبنی جدید ٹولز کے استعمال کی تربیت دی جائے گی.

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق خواتین کے زیرِ انتظام کاروباری اداروں اور صنعت کاروں کو پروگرام میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، شرکا کو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بزنس کے ذریعے صارفین تک رسائی بڑھانے اور کاروبار کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فروغ دینے کی تربیت بھی دی جائے گی.

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق خواہشمند کاروباری افراد سمال بزنس گروتھ اکیڈمی میں آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں.

Load Next Story