ہاکی ٹورنامنٹ ’نیشنز کپ 2026‘ کا روس میں باقاعدہ آغاز، قومی ٹیم کی شرکت
روس کے شہر کازان میں ’نیشنز کپ 2026‘ ہاکی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ اور شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم (پاکستان وائٹس) نے ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق یہ عالمی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 1 ستمبر 2026 تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان، روس، بیلاروس، روس انڈر 21 اور ازبکستان کی ٹیمیں بالترتیب مدِ مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ فارمیٹ کے مطابق فاتح کا فیصلہ تمام ٹیموں کے مجموعی پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
پاکستان وائٹس پاکستانی وقت کے مطابق 28 اگست کو بیلاروس کے خلاف رات 8:00 بجے، 29 اگست کو بیلاروس کے خلاف شام 4:00 بجے، 30 اگست کو روس کے خلاف شام 4:00 بجے، 31 اگست کو ازبکستان کے خلاف رات 8:00 بجے، 1 ستمبر کو روس کے خلاف شام 6:00 بجے کھیلے گا۔