پب جی موبائل کے کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد چل بسے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار

ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد سوا 9 لاکھ تھی جبکہ انسٹاگرام پر بھی تقریباً 85 ہزار فالوورز تھے۔

مشہورِ زمانہ پب جی موبائل کے کنٹینٹ کریئٹر خالق فاروق احمد چل بسے

مشہور پب جی موبائل کانٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد، المعروف وائے ٹی کے انتقال کی خبر نے گیمنگ کمیونٹی اور ان کے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا۔

یہ خبر ان کے قریبی دوستوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔ جس میں بتایا گیا کہ ہمارے پیارے دوست اور گیمنگ کمیونیٹی کے ہردلعزیز فارق احمد کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر کیلگری میں موٹر سائیکل حادثے میں انتقال کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق فاروق احمد کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد پب جی موبائل سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر فاروق احمد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جن میں معروف گیمنگ کریئیٹرز بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ فاروق احمد نے پب جی موبائل سے متعلق ویڈیوز اور گیمنگ کانٹینٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں اپنے مداح بنائے تھے۔ ان کے یوٹیوب چینل Farooq Ahmad YT کے سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 9 لاکھ 25 ہزار تھی جبکہ انسٹاگرام پر بھی ان کے تقریباً 85 ہزار فالوورز تھے۔

فاروق احمد کو PUBG موبائل کے قیمتی اور نایاب اکاؤنٹ کی وجہ سے بھی خاص شہرت حاصل تھی۔ وہ اپنی ویڈیوز میں مہنگے UC purchases، نایاب آئٹمز، ویپن اپ گریڈز اور گیم کے وسیع کلیکشنز دکھاتے تھے۔

ان کے کانٹینٹ میں ایک ویڈیو ایسا اکاؤنٹ بھی دکھاتی تھی جسے انہوں نے دنیا کے مہنگے ترین اور مثالی پب جی موبائل اکاؤنٹس میں شمار کیا تھا۔ یہی منفرد کلیکشن ان کے کانٹینٹ کی نمایاں خصوصیات میں شامل تھا۔

خیال رہے کہ فاروق احمد کے انتقال کی خبر کی تاحال ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تصدیق سامنے نہیں آئی تاہم سوشل میڈیا میں ان کے دوستوں اور گیمنگ کمیونیٹی سے وابستہ افراد کی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Load Next Story