ماں بننے کے بعد جسمانی صحت کیسے بحال کریں؟ بھارتی اداکارہ نے اپنا معمول بتا دیا
بھارتی اداکارہ کرشمہ تنا نے پہلی بار ماں بننے کے بعد اپنی زندگی اور جسمانی صحت کی بحالی کے سفر سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپنا روزمرہ معمول شیئر کر دیا۔
کرشمہ تنا اور ان کے شوہر ورون بنگیرا کے ہاں 29 جولائی 2026 کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ پارٹم تجربات مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنے کیلئے پانی کے ساتھ سونف، زیرہ اور اجوائن سے تیار کردہ مشروبات استعمال کرتی ہیں جبکہ خشک ناریل بھی ان کی خوراک کا حصہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گرم پانی میں شتاوری پاؤڈر استعمال کرتی ہیں جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ بچے کی فیڈ کی پیداوار میں مدد کرتا ہے۔ کمر درد کیلئے کھانے والی گوند جبکہ ہاضمے اور گیس کے مسائل کیلئے مختلف اجزا پر مشتمل مکھواس بھی استعمال کر رہی ہیں۔
کرشمہ نے بریسٹ پمپنگ کے تجربے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آرام دہ پمپنگ کیلئے درست سائز کے بریسٹ پمپ فلینج کا انتخاب انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے اپنا الیکٹرک بریسٹ پمپ بھی مداحوں کو دکھائی۔