کائلی جینر نے مزید کاسمیٹک سرجری کی خواہش ظاہر کر دی
امریکی ماڈل اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار کائلی جینر نے اپنی کاسمیٹک سرجری کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے بریسٹ امپلانٹس کا سائز مزید بڑھوانا چاہتی ہیں۔
کائلی جینر نے پوڈکاسٹ ’بیٹر ہاف ود اسٹیس اینڈ وک‘ میں شرکت کے دوران اپنی پلاسٹک سرجری اور ماضی میں کروائی گئی بریسٹ آگمینٹیشن کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے اس دوران بتایا کہ گزشتہ برس جب ایک مداح نے سوشل میڈیا پر ان سے ان کے لک کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بغیر زیادہ سوچے اپنی سرجری کی تفصیلات اور سرجن کا نام بھی بتا دیا تھا۔ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا جواب اتنی زیادہ توجہ حاصل کرے گا۔
رئیلٹی اسٹار نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ اپنے موجودہ امپلانٹس سے مطمئن ہونے کے باوجود انہیں مزید بڑا اور نمایاں کروانا چاہتی ہیں۔