رکشا میں سامان شفٹ کرنے کے بہانے چوریاں کرنے والے باپ اور دو بیٹے گرفتار
ملزمان نے چند روز قبل زینب نامی خاتون کا 18 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرلیا تھا
لاہور:
والدہ اور دو بیٹوں پر مشتمل چور گروہ، مسروقہ مال سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے ملزمان کو امرسدھو کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزمان رکشا میں سامان شفٹ کرنے کے بہانے وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے چند روز قبل زینب نامی خاتون کا 18 لاکھ مالیت کا سونا چوری کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون نے گھر کا سامان شفٹ کرنے کی غرض سے رکشا منگوایا تھا، ملزمان سوٹ کیس سے چار تولا سونا چرا کر غائب ہوگئے، ملزمان سے چوری شدہ سونا برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں رضیہ بی بی، سفیان اور فیضان شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔