ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟

صدر ٹرمپ نے یہ تصویر 29 اپریل کو بھی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کی تھی

امریکی صدر نے یہ تصویر 29 اپریل کو بھی شیئر کی تھی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا اور آٹومیٹک رائفل تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کردی۔

اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر صدر ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انھیں فوجی انداز میں آٹومیٹک رائفل اٹھائے دکھایا گیا ہے۔

اس تصویر کے پس منظر میں پہاڑی علاقہ ہے جس میں متعدد دھماکے ہوتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں جب کہ کیپشن لکھا ہے کہ نو مور نائس گائے یعنی اب مزید اچھا آدمی نہیں بنے رہنا۔

تاہم ٹرمپ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا یہ پیغام کسی مخصوص ملک، جنگ یا فوجی کارروائی کے حوالے سے ہے یا یہ محض سیاسی اور علامتی اظہار ہے۔

امریکی صدر کوئی وضاحت نہیں دی لیکن اس تصویر میں ہتھیار اور پس منظر میں دھماکوں کے مناظر نے صدر ٹرمپ کے پیغام کو مزید جارحانہ بنا دیا ہے جس کے بعد یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث آگئی۔

ٹرمپ ماضی میں بھی اپنی پالیسیوں اور سیاسی پیغامات کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر غیر روایتی اور سخت زبان استعمال کرتے رہے ہیں اور یہ تصویر وہ اس سے قبل بھی 29 اپریل کو پوسٹ کرچکے ہیں اور آج اسی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

 

Load Next Story