تاپسی پنو نے کون سے کردار نہ کرنے کا اٹل فیصلہ کرلیا؛ کئی فلمیں ٹھکرا دیں

فلم ساز اور پروڈیوسرز تاپسی پنو کے نئے فیصلے سے مشکل میں آگئے

تاپسی پنو اپنی سنجیدہ اور مضبوط خواتین کے کرداروں کے باعث بالی ووڈ میں منفرد شناخت رکھتی ہیں تاہم ان انھوں نے اپنے کرداروں کے بارے میں ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ وہ خود کو کسی ایک مخصوص قسم کے کردار تک محدود نہیں رکھنا چاہتیں اور مختلف نوعیت کے کردار آزمانے کی خواہش مند ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ اب ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جن کے بارے میں ناظرین انہیں عام طور پر تصور بھی نہ کریں کیونکہ ایک ہی طرز کی فلموں میں مسلسل کام کرنا ان کے لیے ذہنی طور پر صحت مند نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ فلمی صنعت میں اکثر اداکاراؤں کو مخصوص زمروں میں تقسیم کردیا جاتا ہے، کچھ اداکاراؤں کو گلیمرس کرداروں جبکہ کچھ کو سنجیدہ اور سماجی مسائل پر مبنی فلموں کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔

تاپسی کے بقول وہ اسی وجہ سے بعض فلمیں مسترد بھی کر رہی ہیں۔ اوقات وہ فلم سازوں کو صاف بتا دیتی ہیں کہ ناظرین پہلے ہی فلم کے ممکنہ انجام کا اندازہ لگا سکتے ہیں اس لیے انہیں ایسے کرداروں کے لیے منتخب نہ کیا جائے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں انہیں روایتی اور عام کمرشل ہیروئن والے کردار زیادہ نہیں ملے جس کے باعث انہوں نے مضبوط اور مختلف نوعیت کے کرداروں کا انتخاب کیا۔

تاپسی نے کہا کہ اگرچہ وہ مضبوط خواتین کے کردار ادا کرکے خوش ہیں لیکن وہ اب اپنے کام میں مزید تنوع چاہتی ہیں تاکہ ناظرین انہیں صرف ایک مخصوص امیج سے نہ جوڑیں بلکہ مختلف کرداروں میں دیکھیں۔

اداکارہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ’سورما‘، ’مشن منگل‘ اور ’ڈنکی‘ جیسی فلموں نے انہیں مسلسل سنجیدہ اور سخت کرداروں سے ہٹ کر کام کرنے کا موقع دیا۔ تاپسی پنو اب اپنی نئی فلم ’گاندھاری‘ 3 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

 

Load Next Story