امریکا میں آر ایس ایس مخالف احتجاج، بی جے پی کےاقلیت مخالف ایجنڈے کا پردہ چاک

بی جے پی انتہا پسند آر ایس ایس کے نظریہ پر ہی وجود میں آئی

امریکہ میں آرایس ایس کے سربراہ کی تقریرسے قبل ہندوتوا نظریہ کیخلاف امریکی سیاستدان اور عوام میدان میں آگئے.

عالمی جریدہ ڈی ڈبلیو کے مطابق میئر نیویارک زہران ممدانی نے ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس کو تفرقہ پسند قراردے دیا.

عالمی نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی کے مطابق نیویارک میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ کے پروگرام سے قبل بھرپوراحتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں. آر ایس ایس سے وابستہ یہ گروہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اورعیسائیوں کیخلاف تشدد میں ملوث ہے.

بھارت میں سیاسی اثر و رسوخ کی حامل مودی کی جماعت بی جے پی بھی انتہا پسند آر ایس ایس کے نظریہ پر ہی وجود میں آئی ، بھارتی جریدہ دی وائر بھی  بھارتی سیاست کے علاوہ تعلیمی شعبہ پر بھی قابض آر ایس ایس کا گھناؤنا چہرہ آشکار کر چکا ہے.

عالمی تجزیہ کار جیفرلو کرسٹوف کے مطابق بھارت میں من پسند نصاب سے جامعات پر حاوی انتہاپسند آر ایس ایس کے غلبہ کو بالکل نظر انداز نہیں کیا جا سکتا.

Load Next Story