راولپنڈی:۔ حنا جاوید بیہمانہ قتل کیس: مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ عدالت میں پیش
راولپنڈی میں حنا جاوید بیہمانہ قتل کیس کے گرفتار ملزم شوہر سہیل اصغر اور ملازم مزم زیشان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
دونوں ملزمان کو ڈیوٹی سول جج نادیہ یعقوب کی عدالت پیش کیا گیا، تفتیشی ٹیم نے 5 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تفتیشی آفیسر نے کہا کہ ملزمان سے آلات قتل رسی تار کپڑا وغیرہ برآمد کرنے ہیں۔
وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوگئے، مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی عدالت پیش کر دی گئی۔
ملزمان نے گزشتہ انتہائی بے دردی سے ہاتھ پاؤں باندھ کر حنا کو قتل کیا تھا۔
راولپنڈی میں ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید کے بیہمانہ قتل کیس میں گرفتار ملزم شوہر سہیل اصغر اور ملازم زیشان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نادیہ یعقوب نے جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ ایس ایچ او سول لائن خود عدالت میں پیش ہوئے اور ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ دونوں ملزمان پہلے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ بھگت چکے ہیں۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق دونوں ملزمان سے آلات قتل، رسی، تار اور کپڑا برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو تفتیش مکمل کرکے 2 ستمبر کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
دونوں ملزمان ہشاش بشاش، چہروں پر مسکراہٹیں اور مطمئن دکھائی دے رہے تھے۔ مرکزی ملزم شوہر سہیل اصغر نے آج پاگل ہونے کا ناٹک بھی نہیں کیا۔
ایس ایچ او سول لائن ملزمان سے سوال کرنے سے جبری روکتے رہے۔
راولپنڈی میں ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں نئی بڑی ڈویلپمنٹ سامنے آگئی، عدالت رپورٹ کے مطابق ملزم شوہر سہیل اصغر کی حنا جاوید سے دوسری شادی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کی پہلی بیوی ارم زیب تھی، جس نے بھی تشدد پر طلاق لی۔ ارم زیب کو طلاق کے بعد ملزم نے حنا جاوید سے دوسرا نکاح کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے دونوں نکاح نامے اور پہلی بیوی کا طلاق نامہ برآمد کرنا ہے، دونوں نکاح ناموں اور طلاق کی یونین کونسل سے تصدیق کرانی ہے۔
ایس ایچ او سول لائن نے کہا کہ شریک ملزم زیشان سے قتل میں استعمال ہونے والا پیچ کس برآمد کرنا ہے، پیچ کس آلہ قتل ہے اور یہ ملزم ملازم زیشان ارشد سے برآمد کرنا ہے۔
ایس ایچ او نے 2 نکاح نامے، ایک طلاق نامہ اور ایک پیچ کس برآمد کرنے کے لیے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم شوہر سے نکاح نامے اور ملازم سے پیچ کس برآمد کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ڈیوٹی جج نادیہ یعقوب نے جسمانی ریمانڈ دیا، پولیس جسمانی ریمانڈ کے بعد دونوں ملزمان کو لے کر تھانہ سول لائن روانہ ہوگئی۔