کراچی، گلستان جوہر میں کئی فٹ لمبا سانپ نکل آیا، مکینوں میں خوف و ہراس
ریسکیو 1122 کے عملے نے سانپ کو پکڑلیا جسے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائیگا
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہربلاک 16 میں اسکول کے قریب کئی فٹ لمبا سانپ نکل آیا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سانپ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سخت جدوجہد کے بعد سانپ کو پکڑلیا۔
ترجمان کے مطابق پکڑے گئے کئی فٹ لمبے سانپ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا ۔