16 ماہی گیر سمیت 25 پاکستانی بھارتی قید سے رہا
بھارتی قید سے 25 پاکستانی رہا، 16 ماہی گیر بھی شامل، کئی ماہی گیر 10 سال بعد وطن واپس پہنچیں گے.
بھارتی حکومت نے 25 پاکستانی قیدیوں کو رہائی دے دی، جن میں 16 پاکستانی ماہی گیر بھی شامل ہیں۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے ساحلی علاقے علی اکبر شاہ گوٹھ، ٹھٹھہ اور سجاول سے ہے.
رہائی پانے والے ماہی گیروں میں سے بعض کئی سال بعد، جبکہ بعض تقریباً 10 سال بعد اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
ان ماہی گیروں نے اپنی سزائیں مکمل کر لی ہیں، جس کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں پاکستان واپس بھیجا جا رہا ہے۔ پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔
پاکستانینونی کارروائی، شناخت اور تحقیقات کے بعد انہیں لاہور کی ایدھی انتظامیہ کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے جہاں سے انہیں ان کے آبائی علاقوں اور اہلخانہ تک پہنچایا جائے گا۔
رہائی پانے والے 25 پاکستانیوں کے نام
1. علی اصغر ولد یوسف خان
2. جان محمد ولد لال خان
3. بلاول ولد خانمیسو
4. سید غلام مرتضیٰ شاہ ولد حسن ایم شاہ (مرحوم)
5. بشیر ولد جاوید بلوچ
6. ریاض ولد غلام صابر
7. محبوب علی ولد محمد یوسف
8. خانمیسو ولد صدیق ملاح
9. محمد زین علی ولد محمد خدابخش
10. نصراللہ ولد گل رحمان
11. وقاص علی ولد محمد مشتاق
12. محمد شوکت ولد عبد الخالد
13. مکرم شبیر ولد غلام شبیر
14. امجد علی ولد سرور علی
15. امیر حسین ولد سلیم
16. عبدالشکور ولد حافظ عبدالرحمان پٹھان
17. ارشد/شاہد حسین ولد اکرم
18. نورالامین ولد محمد عالم
19. عظیم الدین ولد نظام الدین
20. نور نبی ولد حبیب الرحمان
21. امیر حسین بنگالی ولد ناگو میاں
22. کمال حسین بنگالی ولد عبدالشکور بنگالی
23. محمد شریف ولد نور محمد
24. عبدالرحمان ولد متیو رحمان
25. احمد نور سید ولد احمد علی سید
رہائی پانے والے ماہی گیروں کی وطن واپسی پر ساحلی علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر، ابراہیم حیدری کا کہنا تھا کہ ماہی گیر برادری نے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وطن واپس پہنچنے والے ماہی گیروں کو جلد از جلد ان کے اہلخانہ تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں۔