کینسر کے مریضوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا بڑا اقدام 

ہولی فیملی ہسپتال کے مین آپریشن تھیٹر کے ساتھ کیرو ابلیشن مشین انسٹال کی جائے گی

کینسر کا شکار مریضوں کے علاج کے لیے کیرو ابلیشن مشین ہولی فیملی ہسپتال پہنچ گئی.

تفصیلات کے مطابق ستمبر کے آخری ہفتے میں مشین کو فنگشنل کردیا جائے گا۔چھاتی، پھپھڑوں اور جگر کے کینسر کا شکار مریضوں کا اس مشین سے علاج ہوگا. 

کینسر کی اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو کے مریضوں کو کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر سے نجات مل سکے گی ۔ ہولی فیملی ہسپتال کے مین آپریشن تھیٹر کے ساتھ کیرو ابلیشن مشین انسٹال کی جائے گی۔

او پی ڈی میں مریضوں کی رجسٹریشن کرکے ان کے علاج کا شیڈول جاری ہوگا. لاہور کے میو ہسپتال میں کیرو ابلیشن مشین پہلے ہی کام کررہی ہے ۔ ملتان کے نشتر ہسپتال نواز شریف کینسر ہسپتال سرگودھا اور ہولی فیملی ہسپتال میں یہ مشینیں لگائی جارہی ہیں.

Load Next Story