کراچی: راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

متوفی کی شناخت 43 سالہ راشد ولد عبدالرشید کے نام سے کی گئی

(فوٹو: فائل)

کراچی:

گلشن اقبال راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 43 سالہ راشد ولد عبدالرشید کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او گلشن اقبال سعود احمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی ڈھاکا سوئٹس کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق فوری طورپرمتوفی کی رہائش معلوم نہیں ہوسکی، پولیس حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کررہی ہے۔

Load Next Story