جعلی کاغذات پر بینکاک جانے والا پاکستانی ڈی پورٹ، پشاور سے ایجنٹ گرفتار

ایجنٹ نور محمد نے شہری بختی وزٹ ویزا جعلی طریقے سے ایمپلائمنٹ ویزا میں تبدیل کردیا تھا، مسافر بینکاک میں پکرا گیا

پشاور:

بینکاکسے پاکستانی مسافر کو جعل کاغذات پر ڈی پورٹ کردیا گیا، جس کے بعد ایف آئی اے پشاور زون نے مسافر کو بھیجنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق حال ہی میں بختی نامی مسافر بینکاک، تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ ہوا ہے، مسافر نے جعلی طریقے سے وزٹ ویزا کو ایمپلائمنٹ ویزا میں تبدیل کروایا تھا، مذکورہ جعلی ایمپلائمنٹ ویزا کی بنیاد پر مسافر نے پروٹیکٹر رجسٹریشن بھی حاصل کی، مسافر نے مذکورہ جعلی ایمپلائمنٹ ویزا پر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے بیرونِ ملک سفر کیا۔

حکام کے مطابق ایجنٹ نور محمد نے اس کے لیے جعلی ویزا کا انتظام کیا تھا، ایف آئی اے ٹیم نے انتھک کوششوں کے بعد تھانہ لُنڈ خوڑ، مردان کی حدود میں چھاپہ مار کارروائی کی اور FIR No. 132/2026 مورخہ 28.08.2026 میں نامزد ایجنٹ نور محمد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Load Next Story