ایران کا آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
ایرانی فورسز نے امریکی ڈرون MQ-9 کو آبنائے ہرمز کے اوپر مار گرنے کا دعویٰ کیا ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا، جس کے نتیجے میں وہ خلیج کے پانیوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔
ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے جدید فضائی دفاع کے ہمہ وقت چوکس جنگجوؤں نے پیر کی صبح طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی MQ-9 ریپر ڈرون کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ خلیج میں گر گیا۔
بیان میں ایرانی عوام کی میدان میں مسلسل موجودگی کو قوم کے جنگجوؤں کی سب سے بڑی حمایت کے طور پر بھی سراہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی افواج نے لارک جزیرے پر دو ایرانی لانچروں کو نشانہ بنایا، جو جولائی کے آخر کے بعد ایرانی سرزمین پر پہلا امریکی حملہ تھا، ایک امریکی اہلکار نے Axios کو بتایا۔